پمز ہسپتال آتشزدگی،نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلی مریم نواز کا اظہار افسوس

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

لاہور۔26اگست (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی نے جاں بحق بچوں کے غمزدہ والدین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کا جاں بحق ہونا انتہائی تکلیف دہ اور دردناک واقعہ ہے،جس پر ہر دل سوگوار ہے۔مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں میں آگ بجھانے والے آلات کی موجودگی اور ان کی مکمل فعالیت یقینی بنائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔وزیراعلی نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لینے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

مزید خبریں