وفاقی وزیر احسن اقبال کا پمز میں چودہ بچوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار
وفاقی وزیر احسن اقبال کا پمز میں چودہ بچوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پمز میں چودہ بچوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیاہے۔
یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں آگ لگنے کے حادثے میں 14 معصوم بچوں کی وفات کی خبر نے دل دہلا دیا،اس صدمے پر تمام متاثرہ والدین اور لواحقین کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔
احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اس حادثے میں غفلت برتنیں والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،اللہ تعالیٰ ان معصوم بچوں کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔








