اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کوعالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئےاہم اقدام،”خوش آمدید” سروس کا باضابطہ آغاز

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کوعالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئےاہم اقدام،”خوش آمدید” سروس کا باضابطہ آغاز

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئےاسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر "خوش آمدید” سروس کا باضابطہ آغازکر دیا گیا ہے ۔ وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی سہولت سروس کا افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب میں حکومتی اداروں، ایوی ایشن، سیاحت اور دیگر شعبوں کے اعلیٰ حکام اور نمائندگان نے شرکت کی۔

اسلام آباد سے مدینہ منورہ جانے والے مسافروں نے پہلی بار میٹ اینڈ اسسٹ سروس "خوش آمدید ” کا استعمال کیا ۔”خوش آمدید” سروس کے تحت مسافروں کو ترجیحی چیک ان، سیکیورٹی کلیئرنس میں سہولت اور ذاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔سروس کے تحت پریمیم لاؤنج سہولیات اور ایئرپورٹ پک اینڈ ڈراپ کی خدمات مختلف پیکیجز کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔یہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کوعالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئےاہم اقدام ہے ۔

یہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کے ویژن کے مطابق ایوی ایشن سیکٹر کو جدید بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہے ۔ پرسکون سفر اور ہوائی اڈوں کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے پریمیم سروس کا آغاز وزارت دفاع کی خصوصی کاوشوں کا مظہر ہے۔

مزید خبریں