راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز کھول دیئے گئے،این ڈی ایم اے

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز کھول دیئے گئے،این ڈی ایم اے

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز کھول دیئے گئے ۔بدھ کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راول ڈیم میں پانی کا لیول 1751.40 فٹ پر پہنچ گیا جس کے بعدڈیم کے سپل ویز صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہے جس کے باعث کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ۔

ین ڈی ایم اے نے کہا کہ کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکین محتاط رہیں،عوام سے التما س ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کریں۔

مزید خبریں