صدر آصف علی زرداری کا نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی پر اظہارافسوس

صدر آصف علی زرداری کا نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی پر اظہارافسوس

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے تبت کی سرحد کے قریب شمالی نیپال میں آنے والے اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں صدرِ مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے پاکستان کی جانب سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے نیپال کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتا افراد کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا بھی کی۔