وفاقی وزیر خالد حسین مگسی کا پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر اظہارافسوس
وفاقی وزیر خالد حسین مگسی کا پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر اظہارافسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے پمز ہسپتال میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔
بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ معصوم بچوں کی جانوں کا ضیاع انتہائی تکلیف دہ اور دلخراش واقعہ ہے۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق بچوں کے والدین اور اہلخانہ کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ اگر واقعے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔






