آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین و اہلخانہ سے ملاقات

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

لاہور۔27اگست (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

آئی جی پنجاب نے مختلف درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری ریلیف فراہم کرنے اور مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔نائب قاصد ناصر علی کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے، سب انسپکٹر محمد علی کی ٹریننگ سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔واٹر کیریئر کاشف انوار کی بقایا جات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پولیس فورس کو ریلیف فراہم کرنے، جبکہ کانسٹیبل عامر کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔سابقہ سب انسپکٹر حسنین عباس کی محکمانہ کارروائی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر اور دیگر امور سے متعلق درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔