ید میلادالنبی ﷺکے تمام پروگرام پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوگئے، لاہور پولیس نے سکیورٹی ڈیوٹیاں کامیابی سے مکمل کرلیں۔
عاشقانِ مصطفیٰ ﷺکی حفاظت یقینی بنانے والے پولیس افسران کی محنت قابلِ تحسین ہے،فیصل کامران

مزید خبریں
لاہور۔27اگست (اے پی پی):عید میلادالنبی ﷺکے تمام پروگرام پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوگئے، لاہور پولیس نے سکیورٹی ڈیوٹیاں کامیابی سے مکمل کرلیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے سکیورٹی اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاشقانِ رسول ﷺ کی حفاظت یقینی بنانے والے پولیس افسران و جوانوں کی محنت قابلِ تحسین ہے۔جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جلوسوں، محافل اور اجتماعات کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے فرائض بہترین انداز میں سرانجام دیے۔ عید میلادالنبی ﷺکے پرامن انعقاد میں متعلقہ محکموں اور اداروں کا تعاون قابلِ قدر رہا جبکہ شہریوں اور منتظمین نے بھی بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا۔فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس اور تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کی مشترکہ کاوشوں کے باعث عید میلادالنبی ﷺکی تمام تقریبات پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئیں۔








