گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔
گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔
سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق گھروں کی تعمیراور خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے صارفین کو 286ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 37.2فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں گھروں کی تعمیراور خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے صارفین کو 208ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں گھروں کی تعمیراور خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جا ت کی فراہمی میں ماہانہ بنیادوں پر7.1فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔ جون میں گھروں کی تعمیراور خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے صارفین کو 267ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو جولائی میں بڑھ کر286ارب روپے ہوگئے۔ واضح رہے کہ جولائی 2026 تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 10.89ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے۔








