وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا نیپال میں تباہ کن سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےنیپال میں اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےنیپال میں اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ ہے،غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں،دعا ہے کہ لاپتا افراد جلد از جلد بحفاظت اپنے پیاروں کے پاس واپس پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل اور غم کی گھڑی میں پاکستان نیپال کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

مزید خبریں