پاک چائنا دوستی کے 75 سال گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن میں شاندار تقریب
پاک چائنا دوستی کے 75 سال گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن میں شاندار تقریب

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 27 اگست (اے پی پی):پاک چائنا دوستی کے 75 سال گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اردو مضمون نویسی، انگلش مضمون نویسی معلوماتِ عامہ (کوئزکمپٹیشن)معزز مہمانانِ گرامی تقریب میں سیاسی و تعلیمی شخصیات نے بطورِ خاص شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی طاہرہ اورنگزیب (رکن صوبائی اسمبلی) دیگر مہمان ڈاکٹر شہناز محسن (ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی)، سجاد حسین (ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی)میزبان ڈاکٹر فاطمہ گل (پرنسپل کالج)تقریب کا احوال اور خطابات کالج پرنسپل ڈاکٹر فاطمہ گل نے آمد پر تمام معزز مہمانانِ گرامی کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
مہمانِ خصوصی ایم پی اے طاہرہ اورنگزیب، ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر شہناز محسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد حسین نے اپنے خطابات میں پاک چائنا دیرینہ دوستی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے طالبات کی شاندار کارکردگی اور تعلیمی ذوق کو سراہتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والی تمام طالبات کو دلی مبارکباد پیش کی۔تقسیمِ انعامات و اختتاممقابلوں میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والی ہونہار طالبات میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس پروقار تقریب کا اختتام قومی ترانے کی فضا میں ادب و احترام کے ساتھ ہواجبکہ تمام شرکاء نے پاک چائنا پائیدار دوستی کے عزم کا اعادہ کیا۔








