وفاقی وزیر بحری امور کا پمز میں آتشزدگی کے واقعے پراظہار افسوس
وفاقی وزیر بحری امور کا پمز میں آتشزدگی کے واقعے پراظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے پمز میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ وزارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیر نے وزارت بحری امور کے ماتحت تمام اداروں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری کیا۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ وزارت بحری امور کے تمام ادارے 15 روز میں ہر عمارت کی آڈٹ رپورٹ جمع کرائیں اور دفاتر، اسپتالوں، رہائشی عمارتوں اور گوداموں کا فائر سیفٹی آڈٹ مکمل کیا جائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اسپتال کے فائر سیفٹی آڈٹ کو خصوصی ترجیح دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ فائر الارمز، دھوئیں کے ڈیٹیکٹرز اور سپرنکلرز کی کارکردگی جانچی جائے اور بجلی کی وائرنگ اور دیگر ممکنہ آتشزدگی کے خطرات کا جائزہ لیا جائے۔جنید انوار چوہدری نے کہا کہ ہنگامی راستے، سیڑھیاں اور فائر ایگزٹس رکاوٹوں سے پاک رکھے جائیں اور خراب فائر فائٹنگ آلات کی بروقت تبدیلی یقینی بنائی جائے۔








