نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث اموات 270 ہوگئیں، 644 سیاح لاپتہ
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث اموات 270 ہوگئیں، 644 سیاح لاپتہ

مزید خبریں
کھٹمنڈو۔27اگست (اے پی پی):نیپال میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں اموات 270 ہوگئی ہیں جبکہ 644 سیاح لاپتا ہیں۔شنہوا کے مطابق نیپال پولیس نے جاری بیان میں کہاہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اموات کی تعداد 270 تک پہنچ گئی ہے۔ نیپال ٹورازم بورڈ کی تازہ رپورٹ کے مطابق لاپتا سیاحوں میں 127 نیپالی شہری اور تقریباً 30 ممالک سے تعلق رکھنے والے 517 غیر ملکی سیاح شامل ہیں۔متاثرہ علاقوں میں لاپتا افراد کی تلاش اور مزید لاشوں کی بازیابی کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق امدادی ٹیمیں اب تک 305 افراد کو فضائی راستے سے محفوظ مقامات پر منتقل کرچکی ہیں جبکہ 7 ہزار 451 سکیورٹی اہلکار امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا تباہ کن سیلاب کے بعد بحران سے نمٹنے کے ماہرین نیپال بھیجے گا۔ سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے بھی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی اور بحالی کی کارروائیوں میں معاونت کی پیشکش کی ہے۔








