ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا ڈویژن احمد نعیم ملک نے صدر سرگودھا پریس کلب حنان چوہدری کی عیادت کی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا کی صدر سرگودھا پریس کلب حنان چوہدری کی عیادت، جلد صحتیابی کی دُعا
سرگودھا ۔ 27 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا ڈویژن احمد نعیم ملک نے صدر سرگودھا پریس کلب حنان چوہدری کی عیادت کی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا ڈویژن احمد نعیم ملک نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج صدر سرگودھا پریس کلب عبدالحنان چوہدری سے ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔
انہوں نے عبدالحنان چوہدری کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ عبدالحنان چوہدری کی علالت کی خبر سن کر کافی تشویش ہوئی۔ احمد نعیم ملک نے کہا کہ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور وہ دوبارہ اپنی صحافتی و سماجی سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں مصروف عمل ہوں۔ احمد نعیم ملک نے حنان چوہدری کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔









