یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مینٹورنگ پروگرام فار یونیورسٹیز کے پہلے مرحلہ کو کامیابی سے مکمل کر لیا
ای ٹی پشاور میں ایچ ای سی مینٹورنگ پروگرام فار یونیورسٹیز کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل
پشاور۔ 27 اگست (اے پی پی):یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مینٹورنگ پروگرام فار یونیورسٹیز کے پہلے مرحلہ کو کامیابی سے مکمل کر لیا۔ یو ای ٹی پشاور تر جمان کے مطابق اس پروگرام کا مقصد جامعات کے اساتذہ اور انتظامی عملے میں پیشہ ورانہ ترقی، علم و تجربات کے تبادلے اور رہنمائی (مینٹورنگ) کے کلچر کو فروغ دینا تھا۔اختتامی تقریب میں وائس چانسلر یو ای ٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر صادق خٹک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ، سینئر ڈین پروفیسر ڈاکٹر رضوان گل (کنوینر مینٹورشپ پروگرام کمیٹی)، ڈینز، فیکلٹی ممبران، مینٹورز، مینٹیز اور یونیورسٹی کے دیگر حکام نے شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صادق خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بھر کی جامعات میں مینٹورنگ پروگرام متعارف کرانے اور اس کی معاونت کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل اکیڈمی فار ہائر ایجوکیشن (NAHE) کی قیادت، وژن اور مسلسل حوصلہ افزائی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ’’ایم پی یو‘‘ جیسے اقدامات فیکلٹی ممبران کو اپنے علم اور تجربات دوسروں تک منتقل کرنے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے قیمتی مواقع فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے مینٹورز، مینٹیز اور یو ای ٹی پشاور کی مینٹورشپ پروگرام کمیٹی کی اس عزم اور فعال شرکت کو سراہا جس کی کاوشوں سے پہلا مرحلہ ایک بامقصد اور کامیاب اقدام ثابت ہوا۔پروفیسر ڈاکٹر رضوان گل نے کہا کہ ایم پی یو کے مرحلہ اول نے یو ای ٹی پشاور میں مینٹورنگ کے ایک باقاعدہ اور منظم کلچر کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے بین الشعبہ جاتی اور بین الجامعاتی سطح پر علم و تجربات کے تبادلے کو فروغ ملاجبکہ پہلے گروپ کی تیاری نے مستقبل کیلئے طلبہ کی مینٹورنگ پروگرام کیلئے اقدامات کو وسعت دینے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ڈاکٹر شمائلہ فاروق، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلیکیشنز/فوکل پرسن ایم پی یو، یو ای ٹی پشاور نے تین ماہ پر مشتمل پہلا حلے کے حوالے سے تفصیلی آگاہ اور اسکے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی میں یو ای ٹی پشاور کے خواتین افسران کو اہم مساوی قائدانہ ذمہ داریاں سونپی گئیں جبکہ یونیورسٹی آف پنجاب اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی خواتین فیکلٹی ممبران اور انتظامی شعبے سے وابستہ پروفیشنلز نے بھی بطور مینٹورز اور مینٹیز شرکت کی۔بعد ازاں وائس چانسلر نے ایم پی سی ممبرز ، مینٹورز اور مینٹیز میں تصنیفی اسناد تقسیم کئے۔









