سی ڈی اے کے اسلام آباد کے زون فور اور فائیو کے دیہی علاقوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ جامع منصوبہ کی منظوری

سی ڈی اے کے اسلام آباد کے زون فور اور فائیو کے دیہی علاقوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ جامع منصوبہ کی منظوری دے دی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کے وژن اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے زون فور اور فائیو کی شاندار قیادت میں سی ڈی اے نے اسلام آباد کے زون فور اور فائیو کی65 یونین کونسلز میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مربوط اور موثر نظام …

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):سی ڈی اے کے اسلام آباد کے زون فور اور فائیو کے دیہی علاقوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ جامع منصوبہ کی منظوری دے دی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کے وژن اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے زون فور اور فائیو کی شاندار قیادت میں سی ڈی اے نے اسلام آباد کے زون فور اور فائیو کی65 یونین کونسلز میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مربوط اور موثر نظام کی منظوری دیتے ہوئے زون فور اور فائیو میں جدید ٹیکنالوجی سے کچرے کی وصولی اور تلفی کا نظام متعارف کرا دیا۔ سی ڈی اے بورڈ نے بھی دیہی اسلام آباد کے لئے جامع سالڈ ویسٹ ڈسپوزل پلان کی منظوری دے دی ۔اسلام آباد کے زون فور اور فائیو کے شہریوں کو ماضی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات میسر نہیں تھیں۔زون فور اور فائیو کی 65 یونین کونسلز کو منظم صفائی کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔زون فور اور فائیو میں روزانہ تقریباً 342 ٹن کچرے کی مینجمنٹ کی جائے گی ۔دیہی اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے 1,610 اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔کچرے کی صفائی کے لئے 103 مختلف اقسام کی مشینری استعمال کی جائے گی ۔بنی گالا، غوری ٹاؤن، لہتڑار اور دیگر دیہی علاقوں میں باقاعدہ کچرا اٹھانے کا نظام نافذ کیا جائے گا۔ دیہی اسلام آباد میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات کو کم سے کم کرنے میں مدد ملے گی۔ کچرے کی منتقلی اور تلفی کے لئے روٹ آپٹیمائزیشن اور جی پی ایس ٹریکنگ استعمال کی جائے گی۔ سی ڈی اے کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے مانیٹر کیا جائے گا۔یونین کونسل کی سطح پر صفائی کی کارکردگی کی روزانہ رپورٹ تیار ہوگی ،صفائی کے نظام میں ڈیجیٹل حاضری اور فیلڈ ڈپلائمنٹ کا نظام بھی شامل ہوگا۔اس کے علاوہ فیشل مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ سیف سٹی کے ذریعے بھی موثر نگرانی کی جائے گی۔ لوگوں کی شکایات کو بروقت حل کرنے کے لئے بھی تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ترکیہ کی معروف ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی معاونت سے جدید صفائی نظام متعارف کرایا جارہا ہے ۔دیہی علاقوں میں طویل روٹس اور تنگ سڑکوں کے لئے منی ٹپرز اور ہینڈ کارٹس استعمال ہوں گے۔اسلام آباد کا کوئی علاقہ صفائی کے معاملے میں نظرانداز نہیں ہو گا ۔ ممبر انوائرمنٹ عبداللہ خرم نیازی منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے۔ شہریوں نے چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کے فیصلہ اور سالڈ ویسٹ کی ڈسپوزل کے عملی اقدام کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اسی طرح فلاح وبہبود اور صفائی ستھرائی کے کاموں کے لئے عملی اقدامات کرتے رہیں جس سے اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں