نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز،قومی ہاکی ٹیم پاکستان وائٹس کی افتتاحی تقریب میں شرکت

نیشنز کپ 2026 ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز روس کے شہر کازان میں ہوگیا۔قومی ہاکی ٹیم پاکستان وائٹس نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی

لاہور۔27اگست (اے پی پی):نیشنز کپ 2026 ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز روس کے شہر کازان میں ہوگیا۔قومی ہاکی ٹیم پاکستان وائٹس نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق ٹورنامنٹ 27 اگست سے یکم ستمبر 2026 تک جاری رہے گا، جس میں پاکستان، روس، بیلاروس، روس انڈر21 اور ازبکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ کے فاتح کا فیصلہ تمام ٹیموں کے مجموعی پوائنٹس ٹیبل کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

پاکستان وائٹس افتتاحی تقریب کے بعد مسلسل پانچ روز میں پانچ میچز کھیلے گی، قومی ٹیم کی قیادت گول کیپر منیب الرحمان کر رہے ہیں،پاکستانی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے پرعزم جبکہ شائقین کو قومی ٹیم سے عمدہ کارکردگی و ٹائٹل جیتنے کی امیدیں وابستہ ہیں۔پاکستان وائٹس28 اگست کو بیلاروس کے خلاف رات 8 بجے، 29 اگست کو روس انڈر 21 کے خلاف شام 4 بجے،30 اگست کو روس کے خلاف شام 4 بجے،31 اگست کو ازبکستان کے خلاف رات 8 بجے اور یکم ستمبر کو روس کے خلاف شام6 بجے میدان میں اترے گی۔

 

مزید خبریں