پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے پیش نظر تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج/بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر کر دی ہے، اس فیصلے کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا
پی ٹی اے کی جانب سے پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے پیش نظر تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج/بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر کر دی ہے، اس فیصلے کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔
جمعرات کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق اگر بیلنس کی میعاد ختم ہو جائے تو کنزیومر پروٹیکشن ریگولیشن کے تحت سم کے قابل استعمال رہنے کے دوران ری چارج کرنے پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہو جائے گا اور قابلِ استعمال ہوگا۔
پی ٹی اے صارفین کے حقوق کے تحفظ، منصفانہ کاروباری ماحول کے فروغ اور پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن شعبے میں جدت کے فروغ کے ضمن میں پُرعزم ہے۔








