چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کویت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وزیرِ دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی قیادت میں راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے دور ے کے دوران ملاقات کی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
راولپنڈی۔27اگست (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کویت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وزیرِ دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی قیادت میں راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے دور ے کے دوران ملاقات کی ، وفد میں کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریان بھی شامل تھے۔ جمعرا ت کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے ادارہ جاتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی طور پر سودمند دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کویتی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور گراں قدر خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان اور کویت کے اس عزم کی توثیق کی گئی کہ وہ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط، پائیدار اور باہمی طور پر سودمند دفاعی شراکت داری میں مزید مستحکم کریں گے جس سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔







