ملک کو آگے لے جانے کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، عبد العلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر و وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر و وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں خالد محمود، صوبائی صدر رانا نذیر احمد خان، گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر حاجی انور علی اور ممبر جی بی اسمبلی امام مالک سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے پارٹی سطح پر ٹھوس حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔عبد العلیم خان نے واضح کیا کہ پاکستان ذاتیات اور سیاسی مفادات سے مقدم ہے۔