اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے محکمہ پولیس اور محکمہ مال کے کرپٹ افسران و ملازمین کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں افراد کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کر لیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر مختلف اضلاع میں کارروائیاں کی گئیں
اینٹی کرپشن کی کارروائی،محکمہ پولیس و مال کے درجنوں افراد کرپشن کے الزام میں گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔27اگست (اے پی پی):اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے محکمہ پولیس اور محکمہ مال کے کرپٹ افسران و ملازمین کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں افراد کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کر لیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر مختلف اضلاع میں کارروائیاں کی گئیں۔ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن نے ساہیوال سے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر عبدالسلام اور فیصل آباد سے اے ایس آئی محمد عرفان کو گرفتار کیا۔ اسی طرح بہاولپور میں تحصیلدار یاسین شاکر اور نائب تحصیلدار حسنین غنی،بہاولنگر سے سابق نائب تحصیلدار علی اکبر، پٹواری محمد وقاص اور پٹواری لیاقت علی کو گرفتار کیا گیا۔ملتان سے ریکارڈ کیپر رجسٹری برانچ عمر دراز بھی اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔سیالکوٹ سے ایل آر او نور الحسن، انچارج ریکارڈ سینٹر محمد علی راجپوت اور ایس سی او شاہد کو حراست میں لیا گیا۔ دیپال پور سے پٹواری مدثر سیف، ملتان سے پٹواری اللہ نواز اور منڈی بہائوالدین سے پٹواری محمد عثمان کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح ساہیوال سے پٹواری عثمان اقبال اور پرائیویٹ کلرک حمزہ الیاس، چنیوٹ سے پٹواری نذر عباس اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کاشف صدیق کو بھی گرفتار کیا گیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سہیل ظفر چٹھہ نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے،عوام بلاجھجک کرپشن اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں۔سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ شہری خصوصی ہیلپ لائن 3050 پر کال کرکے کرپشن سے متعلق شکایات بھی درج کرا سکتے ہیں۔






