آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل جمعہ کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اوگرا کا جمعہ کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل جمعہ کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت 50 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔






