ایوان بالا کا 363واں اجلاس شروع، پمز واقعہ زیر بحث

ایوان بالا کا 363واں اجلاس جمعہ کو پریزائیڈنگ افسر سینیٹر منظور احمد کاکڑ کی زیر صدارت 10 بجکر 53 منٹ پر شروع ہوگیا۔

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):ایوان بالا کا 363واں اجلاس جمعہ کو پریزائیڈنگ افسر سینیٹر منظور احمد کاکڑ کی زیر صدارت 10 بجکر 53 منٹ پر شروع ہوگیا۔

اجلاس کے آغاز پر سینیٹر شیری رحمان کی قرارداد پر معمول کے سوال و جواب کا وقفہ معطل کرتے ہوئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں پیش آنے والے واقعے کو زیر بحث لایا گیا۔