آئی جی پنجاب عبدالکریم نے جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔
آئی جی پنجاب کا جمعے کے موقع پر صوبے بھر میں مساجد و دیگر مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم

مزید خبریں
لاہور۔28اگست (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔
جمعے کو جاری بیان میں انہوں نے ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور ان کے اطراف اور اہم شاہراہوں پر پولیس پٹرولنگ میں مزید اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی پلان پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔آئی جی نے ہدایت کی کہ نمازِ جمعہ کے بعد پولیس افسران مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں اور سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کی دہلیز پر پہنچ کر ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔







