قومی اسمبلی میں معمول کے ایجنڈے کی کارروائی روک کر پمز سانحہ کو زیر بحث لانے کی تحریک منظور

قومی اسمبلی میں معمول کے ایجنڈے کی کارروائی روک کر پمز سانحہ کو زیر بحث لانے کی تحریک منظور کرلی۔

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی میں معمول کے ایجنڈے کی کارروائی روک کر پمز سانحہ کو زیر بحث لانے کی تحریک منظور کرلی۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ایوان میں معمول کے ایجنڈے کی کارروائی معطل کرتے ہوئے سانحہ پمز کو زیر بحث لایا جائے۔ڈپٹی سپیکرسید غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ ساری جماعتوں کے ممبران نے اس پر اتفاق کیا تھا۔اس لئے رولز معطل کرکے اس پر بحث کرواتے ہیں۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے رولز معطل کرنے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔