نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون، او آئی سی سیکرٹری جنرل کے اتفاق رائے سے انتخاب پر مبارکباد دی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون، او آئی سی سیکرٹری جنرل کے اتفاق رائے سے انتخاب پر مبارکباد دی

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے موریطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اسماعیل اولد شیخ احمد کے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نئے سیکرٹری جنرل کے طور پر اتفاقِ رائے سے انتخاب پر شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کو مبارکباد دی۔

دونوں رہنمائوں نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول آر فور کے آئندہ اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں