صدر مملکت کا ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر دکھ کا اظہار
صدر مملکت کا ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں صدر مملکت نے ملکہ سونجا، ولی عہد ہاکون، شاہی خاندان اور ناروے کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ناروے کے لیے آنجہانی بادشاہ ہیرالڈ کی طویل اور مخلصانہ خدمات کوسراہا ۔
صدر مملکت نے پاکستان اور ناروے کے درمیان تعلقات کے فروغ اور انہیں مضبوط بنانے کے لیے بھی بادشاہ ہیرالڈ کی کاوشوں کو سراہا۔








