وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی فتح کا سہرا پارٹی قیادت بالخصوص میاں محمد نواز شریف اور پارٹی کارکنان کی محنت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور بہتر معیار زندگی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں جمہوری عمل کا تسلسل خوش آئند ہے۔

مزید خبریں