قائم مقام صدر مملکت سردار ایاز صادق کی بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہار

قائم مقام صدر مملکت سردار ایاز صادق کی بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):قائم مقام صدر مملکت سردار ایاز صادق نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

جمعہ کو اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کا بطور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر انتخاب ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اپنی سیاسی بصیرت، قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ریاست کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کیلئے اپنا بھرپور کردار تعاون جاری رکھے گا، آزاد جموں و کشمیر میں جمہوری عمل کا تسلسل قابل تحسین ہے۔ قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی کامیابی کیلئے دعا کی۔

مزید خبریں