بھارتی خلائی پروگرام کو سنگین سوالات کا سامنا، مودی کے ترقیاتی دعوے زمین بوس
بھارتی خلائی پروگرام کو سنگین سوالات کا سامنا، مودی کے ترقیاتی دعوے زمین بوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):بھارتی خلائی پروگرام کو سنگین سوالات کا سامنا ہے جس کے نتیجہ میں مودی کے ترقیاتی دعوے زمین بوس ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مہنگی خلائی لانچنگ اور پے در پے ناکام تجربات بھارتی خلائی ادارہ کیلئے سنگین چیلنج بن گئے۔ عالمی تحقیق کے مطابق بھارت دنیا میں سب سے مہنگی ترین ناکام خلائی لانچنگ کرنے والا ملک بن گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارہ کے مطابق یورپی ماہرین کی تحقیق نےبھارتی خلائی ادارے اسرو (آئی ایس آر او ) کے بے جا اخراجات اور ناکامیوں کا پردہ فاش کردیا، 2025 میں بھارت کی خلائی لانچنگ لاگت 13 ہزار300 ڈالرز فی کلوگرام تک پہنچ گئی،
بھارت کی خلائی لانچنگ لاگت عالمی اوسط 3 ہزار 868 ڈالر فی کلوگرام سے تین گنا سے بھی زائد رہی ، بھارتی خلائی ادارہ حالیہ برسوں میں راکٹ تجربات کی ناکامیوں اور سنگین ادارہ جاتی مشکلات سے دوچار رہا ،
بھارتی خلائی ادارے کو درپیش چیلنجز کے باعث 100 سے زائد سائنسدان ادارہ چھوڑ چکے ہیں، 57 سالہ تاریخ میں بھارتی خلائی ادارہ مجموعی طور پر صرف 105 راکٹ لانچ کرسکا ۔بھارتی خلائی ادارے کی مہنگی ترین لانچنگ لاگت کےباوجود بدترین کارکردگی نے بھارتی خلائی پروگرام کی افادیت پر سنگین سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔








