آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا تاہم خطہ پوٹھوہار ، کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: راولپنڈی (شمس آباد 25، نیو کٹاریاں 19، پیرودھائی 01)، اسلام آباد (سید پور ولیج 07، گولڑہ 03، زیرو پوائنٹ 02)، مری 01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 17، کوٹلی 02،خیبرپختونخوا: دروش میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چلاس، دالبندین 43، نور پور تھل، دادو ، نوکنڈی اور بونجی میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔