وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کراچی میں فریٹ بزنس پارٹنرز کے ایک اہم وفد سے ملاقات کی جس میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، فریٹ سروسز کی بہتری اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سےکراچی میں فریٹ بزنس پارٹنرز کے اہم وفد کی ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔28اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کراچی میں فریٹ بزنس پارٹنرز کے ایک اہم وفد سے ملاقات کی جس میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، فریٹ سروسز کی بہتری اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ بزنس پارٹنرز کے ساتھ یہ رابطہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے اہم پیشرفت ثابت ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریلوے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم پاکستان کا تھا تاکہ کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کیا جا سکے، حکومت فریٹ سیکٹر کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلویز کے نظام میں فریٹ کی ترسیل کو ترجیحی بنیادوں پر اہمیت دی جائے گی اور تاجر برادری کی ہر قابلِ عمل ڈیمانڈ کو ترجیحاً پورا کیا جائے گا۔ فریٹ آپریشنز کی استعداد بڑھانے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ 31 دسمبر تک فریٹ بزنس کے لئے وافر مقدار میں رولنگ سٹاک دستیاب کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیں وزیر ریلوے نے جدید تجارتی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے جمعہ گوٹھ میں میکنائزڈ ٹرمینل کے قیام کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی باقاعدہ ہدایت بھی جاری کی۔








