گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ اور خوشحالی بینک کے درمیان تحقیقی تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ اور خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اطلاقی تحقیق، زراعت اور نصاب کی مشترکہ تیاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کا ڈھانچہ تشکیل دینے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے

سیالکوٹ۔ 28 اگست (اے پی پی):گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ اور خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اطلاقی تحقیق، زراعت اور نصاب کی مشترکہ تیاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کا ڈھانچہ تشکیل دینے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔اس شراکت داری کا مقصد علم کے تبادلے، تحقیقی تعاون، طلبہ کی تعلیم و تربیت اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے عمل کو فروغ دینا، نیز تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

معاہدے کے تحت دونوں ادارے ایسے اقدامات پر مل کر کام کریں گے جن کا مقصد عملی تعلیم اور تحقیق کو بہتر بنانا اور گریجویٹس کو حقیقی دنیا کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے درکار مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔یہ اشتراکِ عمل تحقیق کے اثرات، افادیت اور عملی اطلاق کو وسعت دینے، نیز زیادہ پائیدار مستقبل کے لیے جدید اور اختراعی طریقوں کو فروغ دینے کے حوالے سے گینڈ ایشین یونیورسٹی کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

 

مزید خبریں