پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن میں پوائنٹس مین اور گیٹ مین کی بھرتیوں کے لیے رننگ فزیکل ٹیسٹ کا دوسرا روز

پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن میں پوائنٹس مین اور گیٹ مین کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے رننگ فزیکل ٹیسٹ کا عمل جمعہ کو دوسرے روز بھی پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کے سپورٹس گراؤنڈ میں جاری رہا

ملتان۔ 28 اگست (اے پی پی):پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن میں پوائنٹس مین اور گیٹ مین کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے رننگ فزیکل ٹیسٹ کا عمل جمعہ کو دوسرے روز بھی پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کے سپورٹس گراؤنڈ میں جاری رہا۔ ٹیسٹ کا آغاز صبح 6 بجے ہوا، جبکہ امیدوار وں نے مقررہ وقت پر سپورٹس گراؤنڈ پہنچ کر جسمانی ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ترجمان کے مطابق پوائنٹس مین کی 127 اور گیٹ مین کی 35 آسامیوں کے لیے امیدواروں کے رننگ فزیکل ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں، جس کے لیے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن محمد خالد خان رننگ فزیکل ٹیسٹ کے اس اہم مرحلے کی وقفے وقفے سے بذاتِ خود نگرانی اور مانیٹرنگ کر رہے ہیں جبکہ ہیڈکوارٹر آفس لاہور سے ایس پی او طلحہ نسیم کھوکھر نے بھی ٹیسٹ کے عمل کو مانیٹر کیا۔امیدواروں کی سکیورٹی کے لیے سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے پولیس بھی موقع پر موجود رہے اور سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی جبکہ پاکستان ریلوے ہسپتال کی ایمرجنسی ٹیم طبی معاونت کے لیے سپورٹس گراؤنڈ میں موجود رہی۔دریں اثناء ڈویژنل سپورٹس انچارج اور ان کی ٹیم نے رننگ فزیکل ٹیسٹ کے انعقاد، امیدواروں کی جانچ اور تمام مراحل کو منظم انداز میں مکمل کیا

۔ترجمان ریلوے ملتان ڈویژن کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن میں بھرتیوں کا عمل میرٹ، شفافیت اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہوگا۔

 

مزید خبریں