پسرور پولیس کی کارروائی، 200 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم گرفتار

تھانہ سٹی پسرور پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ شراب فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 200 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی

سیالکوٹ۔ 28 اگست (اے پی پی):تھانہ سٹی پسرور پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ شراب فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 200 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی پسرور سرمد فیاض کی نگرانی میں کی جانے والی کارروائی کے دوران ملزم ریاض احمد ولد ابراہیم، سکنہ گوجرانوالہ حال مقیم محلہ تیمور کالونی پسرور کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے برآمد ہونے والی دیسی شراب قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ سٹی پسرور میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔