ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کا ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے )اینٹی کرپشن سرکل لاہور کا ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایف آئی اے لاہور کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 ایجنٹ گرفتار کر لئے گئے

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے )اینٹی کرپشن سرکل لاہور کا ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایف آئی اے لاہور کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 ایجنٹ گرفتار کر لئے گئے۔ گرفتار ملزمان میں ندیم، منیر احمد اور محمد امجد شامل ہیں، ملزمان کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ملزمان شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے نام پر غیر قانونی طور پر رقوم وصول کر رہے تھے، ملزمان شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے بٹورتے تھے۔ایف آئی اے نے کہا ہے کہ کاروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے پاسپورٹس، ٹوکنز، بینک چالان، رسیدیں اور دیگر اہم شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایف آئی اے نے کہا ہے کہ پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف جاری تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں