قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارہ (این ڈی ایم اے ) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 30 اگست تا 4 ستمبر کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی متوقع صورتحال جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک اورآندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے
این ڈی ایم اے کی 30 اگست تا چار ستمبر کے دوران مختلف علاقوں میں موسم کی متوقع صورتحال جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارہ (این ڈی ایم اے ) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 30 اگست تا 4 ستمبر کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی متوقع صورتحال جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک اورآندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری تفصیلات کے مطابق مری، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا اور گجرات میں بارش کا امکان ہے،سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضا فہ کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک، آندھی اور چند مقامات پر بارش متوقع ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔دیر، چترال، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر اور مانسہرہ سمیت ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، کرم، وزیرستان اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضا فہ کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک، آندھی اور بارش متوقع ہے اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ گلگت، اسکردو، ہنزہ، غذر، دیامر، استور، مظفرآباد، نیلم ویلی، پونچھ، باغ، میرپور، کوٹلی اور بھمبر میں بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی دن کے درجہ حرارت میں اضا فہ کا امکان اور موسم گرم مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضا فہ کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے پیشگی آگاہ کر دیا ہے۔ مسافر اور سیاح حضرات سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا ضرور جائزہ لیں اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ سے رہنمائی حاصل کریں ،کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران مدد طلب کرنے کے لیے 911 ڈائل کریں۔







