آرتھر فیری ونسٹن سیلم اوپن کے فائنل میں پیرو کے اگناسیو بشے کے ہاتھوں سٹریٹ سیٹس میں شکست کے بعد اپنا پہلا اے ٹی پی ٹور ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہے
آرتھر فری کوونسٹن سیلم اوپن کے فائنل میں شکست کاسامنا،گناسیو بشے چیمپئن بن گئے
واشنگٹن۔30اگست (اے پی پی):آرتھر فیری ونسٹن سیلم اوپن کے فائنل میں پیرو کے اگناسیو بشے کے ہاتھوں سٹریٹ سیٹس میں شکست کے بعد اپنا پہلا اے ٹی پی ٹور ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہے۔ بی بی سی کے مطابق جولائی میں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ کر توجہ حاصل کرنے والے 24 سالہ برطانوی کھلاڑی آرتھر فیری کوونسٹن سیلم اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں 0-2 سیٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس فتح کے بعد پیرو کے اگناسیو بشے نے اپنے کیریئر کا دوسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پیرو کے اگناسیو بشے کی فتح کا سکور 3-6 اور 2-6رہا۔اس کے باوجود نارتھ کیرولائنا کے اس اے ٹی پی 250 ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی بننے کے بعد آرتھر فیری عالمی رینکنگ میں 33 ویں نمبر پر پہنچ جائیں گے اور کیمرون نوری کو پیچھے چھوڑتے ہوئے برطانیہ کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی بن جائیں گے۔دوسری جانب 22 سالہ پیرو کے ٹینس کھلاڑی اگناسیو بشے ونسٹن سیلم کے سب سے کم عمر چیمپئن بن گئے ہیں جو مئی میں ہیمبرگ میں امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹامی پال کو ہرا کر حاصل کردہ اے ٹی پی 500 ٹائٹل کے بعد ان کے کیریئر کا دوسرا اعزاز ہے۔ اب آرتھر فیری یو ایس اوپن میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوں گے جہاں فلشنگ میڈوز میں اپنے پہلے میچ میں ان کا مقابلہ اٹلی کے 13ویں سیڈ لورینزو موسیٹی سے ہوگا۔ آرتھرفیری یو ایس اوپن کے مین ڈرا میں شامل نو برطانوی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جبکہ جیک ڈریپر اور ایما راڈوکانو انجری کی وجہ سے ایونٹ کا حصہ نہیں ہیں۔









