نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار لندن سے ترکی کے دارالحکومت استنبول کے لیے روانہ ہوگئے
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن سے استنبول کے لیے روانہ
اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار لندن سے ترکی کے دارالحکومت استنبول کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ سرکاری مصروفیات انجام دیں گے۔ اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کا سرکاری دورہ مکمل کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ، برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفس میں وزیر مملکت برائے مشرق وسطیٰ ، شمالی افریقہ ، افغانستان و پاکستان اسٹیفن ڈوٹی، قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول، بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے سیکریٹری جنرل ارسینیو ڈومنگیز اور دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی ایوکور بوچوے سے ملاقاتیں کیں۔نائب وزیراعظم نے برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پاکستان نژاد برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ سے بھی ملاقات کی اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی تبادلۂ خیال کیا








