سعودی عرب کےصوبے نجران کے علاقے شعب دحضہ سے 18 لاکھ برس قدیم انسانی آبادی کے آثار دریافت ہوئے ہیں
سعودی عرب کے علاقے نجران میں 18 لاکھ برس قدیم انسانی آبادی کے آثار دریافت

مزید خبریں
ریاض ۔30اگست (اے پی پی):سعودی عرب کےصوبے نجران کے علاقے شعب دحضہ سے 18 لاکھ برس قدیم انسانی آبادی کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی ہیریٹیج کمیشن نے ان آثارِ قدیمہ کو جنوبی عرب میں انسانی آبادی اور ہجرت کے ابتدائی دور کا اہم ثبوت قرار دیا ہے۔ یہاں سے ملنے والے پتھر کے اوزار ابتدائی حجری (لوئر پیلیو لیتھک) دور کے ہیں جو 1.2 سے 1.8 ملین سال پرانے ہیں۔1980 میں کیے جانے والے سروے کے دوران وادی کی ایک بلند سطح سے پتھر کے 34 اوزاروں کا ایک مجموعہ ملا جو سخت اور لچکدار کوارٹزائٹ سے بنے ہیں۔ان اوزاروں میں مختلف قسم کے کٹر، کھرچنی، بلیڈ اور ہتھوڑے شامل ہیں جنہیں گوشت کاٹنے، ہڈیاں توڑنے اور کھال اتارنے جیسے مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ہیریٹیج کمیشن کے شعبہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر العتیبی نے کہا کہ شعب دحضہ کا یہ مقام جزیرہ نمائے عرب میں انسانی موجودگی کے دور کے بارے میں اہم سائنسی معلومات فراہم کرتا ہے۔ نجران سوسائئی فار ہسٹری اینڈ آرکیالوجی کے مطابق دریافت ہونے والے یہ اوزار مقامی وسائل کو استعمال کرنے میں قدیم انسانوں کی مہارت اور ذہانت کا ثبوت ہیں۔








