قائداعظم محمد علی جناح برصغیر کے عظیم لیڈر تھے، جنہوں نے اپنی سیاسی بصیرت، جدوجہد اور قیادت سے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد وطن حاصل کیا، گورنر سندھ

قائداعظم محمد علی جناح برصغیر کے عظیم لیڈر تھے، جنہوں نے اپنی سیاسی بصیرت، جدوجہد اور قیادت سے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد وطن حاصل کیا، گورنر سندھ

کراچی۔ 30 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ڈیننگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ کی پانچویں گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح برصغیر کے عظیم لیڈر تھے، جنہوں نے اپنی سیاسی بصیرت، جدوجہد اور قیادت سے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد وطن حاصل کیا۔اتوار کو گورنر ہائو س سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر قائداعظم سیاست میں حصہ نہ لیتے تو پاکستان کا وجود میں آنا ممکن نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے ووٹ اور رائے کی طاقت کو استعمال کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان قائم ہوا۔ آج کے نوجوان بھی اپنے ووٹ کے حق کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں اور ملکی جمہوری عمل میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے نوجوانوں کو اپنی ترجیحات میں خصوصی اہمیت دی ہے۔ وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے نوجوانوں کے لیے قرضوں، اسکالرشپس، روزگار، تربیت اور دیگر سہولیات کے مواقع موجود ہیں، نوجوان ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ویژن 2047 کے تحت نوجوانوں کو پاکستان کے مستقبل کا مرکز بنایا ہے۔

اس وژن کا پیغام ہے کہ ہمیں ہارنا نہیں ہے۔ 2047کا پاکستان آج کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوگا، اس لیے نوجوان علم، ٹیکنالوجی، ہنر اور کردار کو اپنی طاقت بنائیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم کی رہنمائی اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی آج دنیا امن کے لیے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے اور امن کے لیے ہونے والے مکہ معاہدہ اس سمت میں ایک اہم قدم ہیں۔

انہوں نے گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈگری کا حصول اختتام نہیں بلکہ عملی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے، نوجوان اپنی تعلیم اور صلاحیتوں کو ملک کی ترقی، معیشت اور معاشرے کی بہتری کے لیے بروئے کار لائیں۔ اس موقع پر لارڈ پال بوٹینگ، ابراہیم حسین، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیننگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں