آئیسکو کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی(آئیسکو )نےضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث (کل )منگل کے لئےعارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔پیر کوترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والےفیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی …

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی(آئیسکو )نےضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث (کل )منگل کے لئےعارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔پیر کوترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والےفیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

یکم ستمبر کوراولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک جھٹہ ہتھیال، بھل، جرار کیمپ فیڈرز جبکہ جی ایس او سرکل میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی، ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی-برہان، صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری اور 132 کے وی نیو واہ-باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔