وفاقی وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہاہے کہ نجی شعبے کے قرضوں میں بہتری اور کاروباری برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کے باعث پاکستان کی معیشت میں مزیدبہتری آرہی ہے ، بڑی صنعتوں کی پیداوار اور مارکیٹ کی مقامی طلب اب ایک دوسرے کو مضبوط بنا رہی ہیں جس کی بدولت گاڑیوں اور پٹرولیم مصنوعات کی مانگ میں بالترتیب 42 اور 23 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا …
پاکستان کی معیشت میں مزیدبہتری آرہی ہے ، بڑی صنعتوں کی پیداوار اور مارکیٹ کی مقامی طلب اب ایک دوسرے کو مضبوط بنا رہی ہیں،خرم شہزاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہاہے کہ نجی شعبے کے قرضوں میں بہتری اور کاروباری برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کے باعث پاکستان کی معیشت میں مزیدبہتری آرہی ہے ، بڑی صنعتوں کی پیداوار اور مارکیٹ کی مقامی طلب اب ایک دوسرے کو مضبوط بنا رہی ہیں جس کی بدولت گاڑیوں اور پٹرولیم مصنوعات کی مانگ میں بالترتیب 42 اور 23 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پیرکوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہاکہ مالی سال 2026 کی بحالی کا تسلسل نئے مالیاتی سال 2027 کے آغاز میں بھی برقرار ہے تاہم مختلف شعبوں میں ترقی کی یہ رفتار کہیں تیز اور کہیں معمولی فرق کے ساتھ دیکھی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ گاڑیوں کی صنعت معاشی بحالی میں سب سے آگے دکھائی دیتی ہے۔
مالی سال 2026 میں گاڑیوں کی طلب میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جو جولائی 2027ء میں سالانہ بنیادوں پر مزید تیز ہو کر 42 فیصد تک پہنچ گیا۔ یہ کارکردگی صارفین کے اعتماد اور فنانسنگ کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کی واضح عکاسی کرتی ہے۔ اسی طرح پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔ مالی سال 2026 میں طلب جمود کا شکار رہنے کے بعد، جولائی میں اس میں سالانہ بنیادوں پر 23 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 20 فیصد کا شاندار اضافہ دیکھا گیا۔ یہ اضافہ ملک میں ٹرانسپورٹ، نقل و حمل اور مجموعی معاشی سرگرمیوں میں تیزی کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں بہتری کے باعث سیمنٹ کی مانگ مسلسل مثبت رہی ہے۔
مالی سال 2026 میں سیمنٹ کی طلب میں 8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے بنیادی ڈھانچہ اور تعمیراتی سرگرمیوں میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔خرم شہزادنے کہاکہ موبائل فونز کی طلب میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماہانہ بنیادوں پر آنے والی اس تیزی سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کی قوت خرید میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھاد کا شعبہ اس وقت واحد استثنی ہے جہاں معمولی مندی دیکھی گئی۔
مالی سال 2026 میں 17 فیصد کی شاندار ترقی کے بعد، جولائی میں اس کی طلب میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی کمی آئی،مالی سال 2026 میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں تقریبا 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔نجی شعبے کے قرضوں میں بہتری اور کاروباری برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کے ساتھ یہ تمام رجحانات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ملکی معیشت کی ترقی کا دائرہ کار وسیع ہو رہا ہے اور حقیقی معیشت پر اس کے مثبت اثرات نمایاں طور پر نظر آنے لگے ہیں۔








