راول ڈیم کے سپل ویز آج دوپہر 2بجے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد اور گردونواح میں موسلا دھاربارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد اور گردونواح میں موسلا دھاربارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.90 فٹ تک پہنچ گئی ہے جس کےباعث ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم کے سپل ویز آج منگل یکم ستمبر کو دوپہر 2بجے کھولے جائیں گے۔ریسکیو 1122، پولیس اور متعلقہ اداروں کو سپل ویز کھولنے کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ سپل ویز کھولنے سےقبل تمام متعلقہ ادارےضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید خبریں