اسلام آباد ٹریفک پولیس افسران بارش کے دوران فیلڈ میں متحرک

اسلام آباد ٹریفک پولیس افسران بارش کے دوران فیلڈ میں متحرک ہیں

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس افسران بارش کے دوران فیلڈ میں متحرک ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران و جوان مستعد ہیں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت اور محفوظ سفر کے لیے فرائض انجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔ٹریفک پولیس افسران بارش کے باوجود شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا رہے ہیں۔کچھ سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے، ٹریفک افسران متبادل راستوں سے ٹریفک نکالنے میں مصروف ہیں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری بارش کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل درآمد کریں۔شہریوں کی حفاظت اور سہولت ہماری اولین ترجیح ہے۔