وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ازبکستان کے 35ویں یومِ آزادی کے موقع پر صدر شوکت مرزایوف، حکومت اور برادر ازبک عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک تہنیتی پیغام میں وزیرِ ریلوے نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے تاریخی، برادرانہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں جو باہمی احترام، محبت اور مشترکہ اقدار پر استوار ہیں۔
وفاقی وزیرِ ریلوے کی ازبکستان کے 35ویں یومِ آزادی پر اس کی قیادت اور عوام کو مبارکباد، باہمی روابط مضبوط بنانے کا عزم

مزید خبریں
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ازبکستان کے 35ویں یومِ آزادی کے موقع پر صدر شوکت مرزایوف، حکومت اور برادر ازبک عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک تہنیتی پیغام میں وزیرِ ریلوے نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے تاریخی، برادرانہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں جو باہمی احترام، محبت اور مشترکہ اقدار پر استوار ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے نیٹ ورک کے فروغ سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے وسطی ایشیا کے ساتھ اقتصادی و تجارتی روابط کو نئی وسعت دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔ وفاقی وزیر نے ازبکستان کی ترقی، استحکام، خوشحالی اور عوام کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔








