معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر ابراہیم برکی کی رہائش گاہ پر فائرنگ ، طالب علم اور ایک خاتون شدید زخمی
معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر ابراہیم برکی کی رہائش گاہ پر فائرنگ ، طالب علم اور ایک خاتون شدید زخمی

مزید خبریں
پشاور۔ 02 ستمبر (اے پی پی):پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر ابراہیم برکی کی رہائش گاہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف اے کا طالب علم محمد حامد برکی اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے۔بدھ کو ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق فائرنگ کے باعث مکان کے مختلف حصوں، سی سی ٹی وی کیمروں اور بلڈنگ کو بھی نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا، جہاں محمد حامد برکی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فائرنگ کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔








