تھانہ خواجہ وس چارسدہ سرکل پولیس کی کارروائی، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم بھائی سمیت گرفتار،اسلحہ برآمد
تھانہ خواجہ وس چارسدہ سرکل پولیس کی کارروائی، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم بھائی سمیت گرفتار،اسلحہ برآمد

مزید خبریں
پشاور۔ 02 ستمبر (اے پی پی):تھانہ خواجہ وس چارسدہ سرکل پولیس نے بدھ کو کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب ِ اشتہاری مجرم بھائی سمیت گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔تر جمان چارسدہ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ رفعت اللہ خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس عمران خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات ، پولیس مقابلے، اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو اس کے بھائی سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک رائفل 8 ایم ایم، ایک رائفل .223 بور، ایک پستول اور درجنوں کارتوس برآمد کرلیے گئے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔








