جمعرات کی رات اور 5 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث ملک کے مختلف نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ
جمعرات کی رات اور 5 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث ملک کے مختلف نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ جمعرات کی رات اور05 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی،مردان،صوابی،پشاور،گوجرانوالہ، گجرات ،لاہوراورسیالکوٹ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔اس دوران کشمیر ،مری، گلیات ، اسلام آباد/راولپنڈی اور خطہ پوٹھو ہار کے مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش ملک کے بالائی علاقوں میں درمیانی شدت کےمرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں جو رات سے اس کی شدت میں اضافے کا امکان ہے شمال مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔کل (جمعہ کو) خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پرموسلادھار/ شدید موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب: اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 27، سیدپور 19، گولڑہ 14)، راولپنڈی (شمس آباد 18، کچہری 03، گوالمنڈی 01)،لاہور 06، منگلا 05، مری 03، سیالکوٹ (سٹی) 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 25، گلگت 02، ہنزہ 01، خیبرپختونخوا: پاڑاچنار میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 44، بھکر اور دالبندین میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








