محکمہ مواصلات تعمیرات نے 3کمپنیوں کی بلیک لسٹنگ سے متعلق جاری کردہ3نوٹیفکیشنز واپس لے لئے

محکمہ مواصلات تعمیرات نے 3کمپنیوں کی بلیک لسٹنگ سے متعلق جاری کردہ3نوٹیفکیشنز واپس لے لئے۔محکمہ مواصلات وتعمیرات کے مطابق محکمہ مواصلات تعمیرات حکومت بلوچستان نے میسرز عمرانی بلڈرز (M/S Umrani Builders) کی بلیک لسٹنگ سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا ہے

کوئٹہ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):محکمہ مواصلات تعمیرات نے 3کمپنیوں کی بلیک لسٹنگ سے متعلق جاری کردہ3نوٹیفکیشنز واپس لے لئے۔محکمہ مواصلات وتعمیرات کے مطابق محکمہ مواصلات تعمیرات حکومت بلوچستان نے میسرز عمرانی بلڈرز (M/S Umrani Builders) کی بلیک لسٹنگ سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا ہے محکمے کی جانب سے 27 اگست 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری مواصلات تعمیرات کی پیشگی منظوری اور مذکورہ فرم کے کنٹریکٹر کی جانب سے غیر مشروط معذرت جمع کرانے کے بعد 21 مئی 2026 کو جاری کیا گیا بلیک لسٹنگ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بلیک لسٹنگ کا فیصلہ فوری طور پر اور آئندہ احکامات تک واپس لیا جاتا ہے ۔محکمہ مواصلات و تعمیرات نے اس حوالے سے بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (BPPRA) کے منیجنگ ڈائریکٹر کو نوٹیفکیشن اپنی سرکاری ویب پورٹل پر آویزاں کرنے جبکہ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان کو اسے تمام معروف اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں شائع و نشر کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔واضح رہے کہ میسرز عمرانی بلڈرز کو اس سے قبل 21 مئی 2026 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے بلیک لسٹ کیا گیا تھا، تاہم اب مذکورہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق M/S SK&B، گورنمنٹ کنٹریکٹر کو بلیک لسٹ کرنے کا سابقہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ۔محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 18 اگست 2026 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن نمبر CWPP&H/SO(Dev-R)/BLC(09)/2026/1929 کے تحت مذکورہ فرم جس کا PEC لائسنس نمبر C2/4572 ہیکو بلیک لسٹ کیا گیا تھا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اتھارٹی کی پیشگی منظوری اور اسکیم کے باقی ماندہ کام کی تکمیل کے بعد ایگزیکٹو انجینئر (روڈز)، CWPP&H ڈیپارٹمنٹ، کچلاک ڈسٹرکٹ کوئٹہ کی رپورٹ اور چیف انجینئر CWPP&H کوئٹہ زون کی توثیق کی روشنی میں فرم کی بلیک لسٹنگ کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق M/S Mir Abrar Construction Co. Government Contractor کی بلیک لسٹنگ واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ مجاز اتھارٹی (سیکرٹری CWPP&H) کی پیشگی منظوری اور متعلقہ اسکیم کی تکمیل کے ساتھ PC-IV جمع کرانے کی شرط پر کیا گیا ہے۔ مذکورہ تصدیق ایگزیکٹو انجینئر (روڈز) CWPP&H ضلع قلات کی جانب سے کی گئی اور چیف انجینئر CWPP&H، قلات/خضدار زون نے اس کی توثیق کی

محکمہ نے اپنے سابقہ نوٹیفکیشن نمبر CWPP&H/SO(Dev-R)/BLC(09)/2026/1222، مورخہ 4 مئی 2026 کے تحت مذکورہ کمپنی کو بلیک لسٹ کیا تھا، تاہم نئے حکم کے ذریعے اس بلیک لسٹنگ کو فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔